تازہ ترین

کشتواڑ میں آگ کی واردات میں ماں بیٹی جھلس کر لقمہ اجل

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ماں بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع  ہیڈکوارٹر کشتواڑ سے 35 کلومیٹر دوری پر واقعہ علاقہ ٹاگود میں آگ کی ہولناک واردات میں ایک رہایشی مکان خاکستر ہوا جبکہ 2 خواتین جان بحق ہوئیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس ، فایر سروس کے اہلکار جائے حادثے پر پہنچے۔ یہ واقعہ ٹاگود کے منزگام علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پوشا دیوی زوجہ جمعیت رام کے مکان میں دیر رات آگ نمودار ہوئی جب تک مقامی لوگوں کو پتہ چلتا ، آگ نے مکان کو مکمل طور تباہ کردیاتھاجس کے نتیجہ میںگھر میں موجود ماں ، بیٹی جھلس کر ہلاک ہوچکی تھیں جنکی پہچان پوشا دیوی زوجہ جمعیت رام عمر  50 سال ،ان کی بیٹی نیتو بالاعمر 22 سال کے طور ہوئی ۔فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم کی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا اورنعشوں کو باہر نکالا گیا جسکے بعد ان نعشوں کی قانونی لوازمات کے بعد   انکے وارثین کو سونپا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین