تازہ ترین

سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں ٹیکہ کاری

۔11اپریل سے شروع کرنے کی مرکزکی ہدایت

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دلی //مرکزی سرکار نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ان نجی اور سرکاری اداروں میں 11اپریل سے ٹیکہ کاری مہم شروع کرنے کا علان کیا ہے جن میں کام کرنے والوں کی تعداد 100سے زیادہ ہوگی۔ مرکزی ہیلتھ سیکریٹری راجیش بھوشن نے تمام چیف سکریٹریوں کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ 45سال سے زیادہ عمر کی آبادی کا ایک خاصہ حصہ ملک میں منظم اقتصادیات کا حصہ ہے اور ان سرکاری اور نجی ، پیداواری یونٹوں اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے لوگوں کوویکسین دینا ہوگا۔انہوں نے اپنی چھٹی میں لکھا ہے کہ ویکسین تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے رسائی ممکن ہو، اس لئے کام کرنے والی جگہوںجن میں سرکاری اور نجی دفاتر شامل ہیں ، میں بھی ویکسین سینٹر قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاستیں اور مرکزی زیر انتظام علاقے نجی اور سرکاری ملازمین اور انکی انتظامیہ سے بات کرکے ٹیکہ کاری سینٹر قائم کرسکتے ہیں اور ان سینٹروں کا آغاز 11پریل سے ہونا چاہئے۔ مرکزی سرکار نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں انتظامیہ کو اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے اور قوائد و ضوابط طے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ قوائد و ضوابط کے مطابق صرف 45سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ دفاتر میں ویکسین  کے مستحق ہونگے جبکہ کسی بھی باہری شخص ،جن میں ملازمین کے اہلخانہ شامل نہیں ہونگے ،جبکہ دفتر کے ایک شخص کو نوڈل آفیسر مقرر کیا جائے گا جو محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔ ویکسین لگانے کے خواہشمند ملازمین کو Co-WIN پورٹل پررجسٹریشن کرانی ہوگی جبکہ نامزد نوڈل آفیسر تمام ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں گے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک دفتر میں تبھی سینٹر قائم کیا جائے گا جب ایک دن میں 50سے زائد افراد ویکسین لیں گے۔ ویکسین کا شیڈول 15دن قبل بنایا جائے اوراس بارے میں متعلقہ دفتر کے منتظمین کو مطلع کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسین سینٹر کیلئے ڈاکٹرز ، نرسوں اور دیگر عملہ کی تعینات انتظامیہ مکمل کرے گی۔

تازہ ترین