تازہ ترین

سڑک حادثہ میں2افراد ہلاک ، دو زخمی

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


زاہد ملک
ریاسی//ریاسی میں آئل ٹینکر گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجہ میں2افراد لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس نے بتایاکہ رات کے وقت تقریباًپونے بارہ بجے پولیس اسٹیشن ارناس کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ رجسٹرڈ نمبر JJ02AB ایک ٹینکر ریاسی سے ڈگا جارہی تھی ، جب جوڈا موڑہ پہنچی تو حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے تقریبا ً400 میٹر نیچے گر گئی۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد یعنی موہندر پال عمر 26 سال اور دھائن سنگھ ولد کاکا رام عمر 21 سال موقع پر ہی دم توڑ گئے اور دو افراد طارق حسین ولد بشیر احمد عمر 25 سال ساکن جوڈا دھروٹ اور گنیش سنگھ ولد پارس رام عمر 20 سال زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیاگیا جبکہ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین