تازہ ترین

جموں و کشمیر فلم پالیسی ملک میں سب سے بہترین ہوگی

لیفٹیننٹ گورنر نے جائزہ لیا،فلم سازوں کی تجاویز شامل ہونگی

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں کشمیرکی فلمسازی کی پالیسی ملک کی بہترین فلمسازی پالیسی ہوگی اور اس کوحتمی شکل دینے کے دوران تمام متعلقین کو اعتمادمیں لیا جائے گا۔ اسبات کااظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں کشمیر کی مجوزہ فلم پالیسی2021کاجائزہ لینے کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران فلمسازوں کو جموں کشمیر کی طرف راغب کرنے کیلئے اس پالیسی کے خدوخال کا نکتہ وار جائزہ لیاگیا اور تفصیلی غور خوص ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ملک کے معروف فلمسازوں سے صلاح مشورہ کرکے ان کی تجاویز کو اس پالیسی میں شامل کریں۔ انہوں نے ملک بھر اور بیرونی ملک کے معروف فلمسازوں کویہاں لانے کیلئے سنگل ونڈو سہولیات نظام کو درست کرنے کی ضرورت پرزوردیا تاکہ وہ یہاں کے دلفریب نظاروں کوعکس بند کرسکیں۔ اس دوران ناظم اطلاعات راہل پانڈے نے فلمی صنعت کو جموں کشمیرمیں پیش کرنے کے فوائد کی تفصیلی جانکاری دی۔
 

تازہ ترین