تازہ ترین

سیاحت کے شعبہ کو بڑھاوا دینے کا مشن

سفارتکاروں اور اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ 11اپریل سے

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// وادی میںسیاحت کی صلاحیت کو فروغ دینے کیلئے مرکزی وزارت سیاحت کا ایک اعلی سطحی وفد اور اورسفارتکار1 1اپریل سے وادی کے 4 روزہ دورے پرآرہے ہیں۔۔ وادی میں2برسوں تک سیاحتی سرگرمیاں ماند پڑنے کے بعد امسال کے اوئل سے سیلانیوں اور سیاحوں نے وادی کا رخ کرنا شروع کیا اور امسال شدید سردی کے باوجود بھی بڑی تعداد میں بیرون ریاستوں کے سیاح وادی کی سیر و تفریح پر آئے۔11اپریل سے وادی کا دورہ کرنے والے100 سے زائد ممبران کے وفد میں مرکزی سیکریٹری سیاحت،  وزارت سینئر افسران ، ناقابل یقین ہندوستان(ان کریڈبل انڈیا) ٹیم ، مختلف ممالک کے سفراء ، انڈیا گالف ٹورازم ایسوسی ایشن کے ممبران ، تجارتی گروپ فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شامل ہیں۔ یہ وفد جموں کشمیر انتظامیہ ، محکمہ سیاحت کے اعلیٰ افسران کے علاوہ سفری اور ہاسپٹلٹی(مہمان نوازی) کے شعبے سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ وزارت سیاحت کا یہ دورہ کشمیر کی سیاحت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور دورے کے دوران ، ہم انہیں وادی کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت  کے بارے میں جانکاری دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفد  12 اپریل کو سرینگر میں ایک کانفرنس بھی کرے گاجس میں محکمہ ٹورازم کشمیر کے معروف اور کم معروف جگہوں سے متعلق ویڈیوز کے ذریعے نمائش کے علاوہ ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن سمیت سیاحت سے جڑی دیگر مصنوعات کو بروئے کار لانے کے منصوبوں کی نمائش کرے گا۔ٹیم گولف ٹورازم کی صلاحیتوں کی بھی نگرانی کرے گی جو اب تک اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ سامنے آنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ڈاکٹر ایتو نے کہا’’‘‘انڈیا گولف ٹورزم ایسوسی ایشن کے ممبر، جو وفد کا حصہ ہیں، کشمیر کو گالفنگ منزل کے طور پر فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کریں گے،جبکہ ہم آنے والے مہینوں میں بڑے پیمانے پر گالف ٹورازم کو بھی فروغ دیں گے ،‘‘۔ مرکزی وزارت سیاحت ٹیم کے ناقابل یقین ہندوستان(ان کریڈبل انڈیا) ٹیم کے اس دورے سے کشمیر آنے والے سیاحوں کی آمد میں مزید فروغ ملے گا ‘‘۔‘‘ناقابل یقین ہندوستان مہم کے تحت ، مرکزی سیاحت کی وزارت کشمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ دورہ کرنے والی ناقابل یقین ٹیم بھی یہاں کچھ مقامات کی عکسی بندی کرے گی اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر مقامات کی تشہیر کرے گی۔ڈاکٹر ایتو نے کہا کہ کشمیر میں سیاحت کی وسیع صلاحیت موجود ہے اور بڑی تعداد میں سیاح بھی وادی کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کے متعدد شہروں میں 20 کے قریب روڈ شو کیے ۔اس کے علاوہ سیلانیوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لئے بڑے ٹریول مارٹس میں بھی شریک ہوئے اور انہیں سفری اور مہمان نوازی کے شعبے کے ذریعہ یہاں موجود کرونا وائرس اقدامات سے بھی آگاہ کیا، جس نے مسافروں کو کشمیر کا دورہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ 
 

تازہ ترین