تازہ ترین

تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر ہارٹ مکس پلانٹ مالکان برہم

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// تعمیراتی میٹریل کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ’’ ہارٹ مکس پلانٹ‘‘ مالکان نے کہا کہ جب بجری،ریت اور دیگر  مواد موجود ہی نہیں ہے تو وہ کس طرح سرکاری کاموں کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ایوان صحافت کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارٹ مکس پلانٹ اونرس ایسو سی ایشن کے صدر بشیر احمد خان نے کہا کہ ایک جانب حکومت انہیں پائے تکمیل پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے کہہ رہی ہے،تو دوسری جانب تعمیراتی میٹریل ہی موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہے کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سے مکس پلانٹ مالکان اور دیگر لوگوں کو تعمیراتی میٹریل جس میں ریت اور بجری شامل ہے ،فراہم ہوہوگی ۔خان نے کہا کہ یہ معاملہ کمشنر سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ،چیف انجینئر،تعمیرات عامہ اور دیگر افسران کے ساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم ابھی تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی مرمت کیلئے ایک طرف محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر نے مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیںتو دوسری جانب پلانٹوں میںتعمیراتی میٹریل ہی موجود نہیں ہے۔بشیر حمد خان نے کہا کہ ووین ،اتھواجن اور دیگر جگہوں ،جہاں سے پلانٹوں کو میٹریل ملتاتھا،انہیں مقفل کر دیا گیا ہے اور سرکار نے کوئی متبادل راستہ بھی تلاش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں تعمیراتی میٹریل کی تلاش اب جوئے شیر لانے کے متراف ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین