تازہ ترین

عالمی یوم صحت | ضلع کورٹ کمپلیکس سرینگر میں تقریب منعقد

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر نے کل جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام اور چیئرمین و پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر محمد اکرم چودھری کی رہنمائی میں عالمی یوم صحت منایاگیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد میںعالمی یوم صحت پرمنعقدہ تقریب ’’ عمدہ اور صحت مند دنیا کی تعمیر ‘‘ پر خصوصی توجہ کے ساتھ منعقد ہوئی ۔سکریٹری ڈی ایل ایس اے سرینگر نور محمد میر کے علاوہ یونیسیف کے ساتھ کام کرنے والے پینل وکلاء اور ایڈوکیٹ سید مجتبیٰ نے خطاب کیا۔پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سکریٹری ڈی ایل ایس اے نے کہا کہ ایک شخص زیادہ رقم کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے لیکن اچھی صحت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنا ایک آپشن نہیں بلکہ خوشگوار زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم صحت کا مقصد ہر ایک کو صحت کی مناسب دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت آپ اور آپ کے جسم کے مابین ایک رشتہ ہے ۔پروگرام کے اختتام پر نور محمد نے کہا کہ صحت مکمل جسمانی ، ذہنی اور معاشرتی تندرستی کی حالت ہے۔
 
 

تازہ ترین