تازہ ترین

اکیلے گاڑی چلانے پر بھی ماسک پہننا لازمی:ہائی کورٹ

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ19) وبا کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے اکیلے گاڑی چلا رہے شخص کو بھی ماسک پہننا لازمی کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ گاڑی ایک عوامی مقام کی طرح ہے ۔عدالت نے کہا’’جب کار ٹریفک سگنل پررکتی ہے ،تو ڈرائیور کو اکثر اپنی کھڑکی کھولنی پڑتی ہے ۔کورونا وائرس انفیکشن اتنی تیزی سے ہوتا ہے کہ اس وقت میں بھی کوئی بھی انفیکشن ہوسکتا ہے‘‘ ۔ عدالت نے کہا کہ ماسک کووڈ-19 پھیلنے سے روکنے میں’سرکشا کوچ‘کے طورپر کام کرتا ہے ۔ دہلی میں سبھی کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے ۔یہ حکم دارالحکومت میں 2200بجے سے صبح پانچ بجے تک رات بھر کرفیو لگائے جانے کے ایک دن بعد آیا ہے ۔ یہاں مسلسل متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ وکیل سوربھ شرما کی ایک عرضی پر سماعت کے بعد عدالت نے یہ حکم دیا جس میں انہوں نے گاڑی میں اکیلے ہونے پر ماسک نہ پہننے پر500روپے کے جرمانے کے سلسلے میں عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
 

تازہ ترین