تازہ ترین

عالمی یوم صحت | مودی کی کووڈ حفاظتی تدابیرپر عمل کرنے کی تلقین

تاریخ    8 اپریل 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کورونا وبا (کووڈ-19) سے لڑنے کیلئے عوام سے کووڈ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مودی نے کہا کہ’ ماسک پہننے ، بہ ضابطہ طور پر ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاط سمیت تمام ممکنہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے ‘۔ عالمی یوم صحت کے موقع پر مودی نے ٹویٹ کیا’ صحت کے عالمی دن کے موقع پر آئے ہم سب چہرے پر ماسک لگا کر ، مستقل ہاتھ دھو کر اور حسب ذیل دیگر ضابطوں پر عمل کرنے سمیت تمام ممکنہ احتیاط کرکے کووڈ-19 کے خلاف جنگ پرتوجہ دیں‘۔ ساتھ ہی ساتھ فٹ رہنے اور ٹیکہ لگوانے کے عمل کو مضبوط کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔ٹویٹر کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا’حکومت ہند آیوشمان بھارت اور پی ایم جن اوشدھی یوجنا سمیت بہت سے اقدامات کررہی ہے تاکہ لوگوں کے لیے اعلیٰ معیاری اور سستی حفظان صحت کی سہولتیں آسانی سے میسر ہوسکیں اور سبھی کے لیے طبی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہندوستان کووڈ-19 کے خلاف اپنی جنگ کو مستحکم کرنے کے خاطر دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے ‘۔
 

تازہ ترین