تازہ ترین

لولاب میں ناقص مواصلاتی نظام،صارفین کا الزام

تاریخ    4 اپریل 2021 (34 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// لولاب وادی کے مختلف علاقوں میںموبائل سروس ناقص ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ۔مقامی لوگو ں نے مواصلاتی کمپنیو ں کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لولاب کے لالپورہ ،سوگام اوردیور کے علاوہ دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام بالکل خراب ہے جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگرچہ 4جی انٹر نیٹ سروس سے اب جموں کشمیر کے صارفین بھی مستفید ہورہے ہیں تاہم لولاب کے کئی علاقوں میں یہ سہولت نہین مل رہی ہے ۔مقامی لوگو ں نے متعلقہ کمپنیو ں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لولاب علاقہ کی طرف بھی توجہ دیں اور 4جی سروس کو بحال کریں ۔
 

تازہ ترین