تازہ ترین

نیشنل کانفرنس لیڈر اکبر لون کا گرفتاربیٹا ضمانت پر رہا

تاریخ    5 مارچ 2021 (43 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کی عدالت نے نیشنل کانفرنس لیڈر اور رکن پارلیمان محمد اکبر لون کے بیٹے، ہلال اکبر لون کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کرلئے۔ہلال لون غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون کے تحت گرفتار تھے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ہلال کی رہائی گذشتہ شام دیر گئے عمل میں لائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج بارہمولہ نے ہلال لون کے حق میں ضمانت منظور کی۔عدالت نے ان کی ضمانت دو لاکھ روپے کے عوض منظور کی اور اُنہیں کیس کی شنوائی کے دوران عدالت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی۔
ہلال لون کو گذشتہ سال حاجن علاقے میں مبینہ طور نفرت آمیز تقریر کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین