تازہ ترین

۔63مثبت، خاتون فوت

تاریخ    2 مارچ 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24ہزار 696ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 63افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں تاہم اس دوران80سالہ معمر خاتون بھی فوت ہوگئی۔مثبت قرار دئے گئے 63افراد میں54کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے 54افراد میں 21بیرون ریاستوں اور ممالک کا سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں جبکہ 33مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔سوموار کو کوکرناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی 80سالہ معمر خاتون جی ایم سی اننت ناگ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی ۔ 15فروری سے لیکر یکم مارچ تک 6افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے اور اسطرح کشمیر میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1233ہوگئی ہے۔ 15 سے لیکریکم مارچ تک 1163افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے916کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کشمیر سے تعلق رکھتنے والے916افراد میں سے545مقامی سطح پر جبکہ 371بیرون ریاستوں اور ممالک سے لوٹے ہیں۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد74502ہوگئی ہے جبکہ یہاں ابتک 1233افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔
 

تازہ ترین