جیو کا بڑا دھماکہ:

۔ 1999 روپے میں آئے گا نیا جیو فون، 2 سال تک فری کالنگ ہو گی

تاریخ    28 فروری 2021 (00 : 01 AM)   


  نئی دلی //ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’ نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے۔ یہ ایک بنڈل پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر صارفین کو 1999 روپے چکانے ہونگے ساتھ ہی اسے 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھ1 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2  جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ آفر میں موجودہ جیو فون گراہکوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے چکانے پر انہیں ایک سال تک رچارج کے جھنجھٹ سے آزادی ملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2  جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ آفر 1 مارچ سے پورے بھارت بھر میں لاگو ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو رٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتاہے۔ 30کروڑ 2 جی صارفین کی حالت کافی خراب بنی ہوئی ہے۔جہاں سمارٹ فون   صارفین کو اکثر کالنگ کیلئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوتا وہیں ,وائس کالنگ کیلئے فیچر فون صارفین کو2 جی استعمال کرتے ہیں انہیں 1.2 روپے سے 1.5 فی منٹ تک چکانا پڑتاہے۔ وہیں کنیکشن چالو رکھنے کیلئے بھی 50 روپے ماہانہ تک چکانے پڑتے ہیں۔ جیو نے اس  آفر کو 2 جی  مفت بھارت کیلئے بڑا قدم بتایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں جیو فون رکھنے والوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ  چکی ہے۔ جیو کی نظر ان 30 کروڑ2 جی گراہکوں پر ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔اس موقع پر بولتے ہوئے، ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش انبانی نے کہا کہ’’ جب  دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑی ہے تب بھارت  میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ انٹر نیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ پچھلے 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر بھارتی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔
 

تازہ ترین