تازہ ترین

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح تقریباً97 فیصد

تاریخ    1 فروری 2021 (15 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں کوروناوائرس کی سست رفتار کے درمیان اس موذی وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں  لگاتار اضافے سے شفایابی کی شرح تقریبا 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے 13052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے اس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران ملک بھر میں  13965 مریض صحتمند ہوئے ، جس  سے کورونا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی  مجموعی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 23 ہزار 125 ہوگئی اوراس کی شرح 96.99 ہوچکی ہے۔ وہیں ایکٹیو کیسز  1040  سے گھٹ کر یہ تعداد  1.68 لاکھ رہ گئی  ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں  127 مریض فوت ہوگئے  جس سیہلاک ہونے والوں کی مجموعی  تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 274 ہوگئی۔ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 1.57 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔ریاست مہاراشٹرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  1053  ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے  جس سے  موذی وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد  45437 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 1535 مریض صحت مند ہو ئے جس سے جان لیوا وبا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 19.27 لاکھ ہوگئی ، جب کہ 42 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی  تعداد بڑھ کر 51،042 ہوگئی ہے۔ریاست کیرالہ میں اس عرصے کے دوران 768  ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں اورسب سے  زیادہ  7032 مریض اسی ریاست میں شفایاب  بھی ہوئے  ہیں۔ ریاست میں فعال کیسز کی تعداد اب  بڑھ کر 71714 ہوگئی ہے ، جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 8.48 لاکھ  سے زائد جبکہ مزید  18  مریضوں کی موت  سے  اس کی مجموعی  تعداد 3722 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں ریاست کیرالہ ملک میں اب بھی  پہلے نمبر پر ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 115 عدد کی کمی آئی ہے اور اب یہ تعداد 1436 رہ گئی ہے۔
 

تازہ ترین