تازہ ترین

کشمیر میں کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ برف باری کی ایک اور پیش گوئی

تاریخ    28 جنوری 2021 (49 : 11 AM)   
(File pic)

یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں جاری ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف باری کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 31 جنوری تک موسم خشک رہ سکتا ہے لیکن 2 اور 3 فروری کو ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں جاری سردیوں کی شدت میں یکم فروری سے کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔