تازہ ترین

ملک میں کورونا کے11666نئے کیس ،متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ

تاریخ    28 جنوری 2021 (44 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند افراد کی تعداد میں مستقل اضافے کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 1.75 لاکھ سے کم یعنی محض 1.62 فیصد رہ گئے ہیں۔
دریں اثنا، ملک میں اب تک 23 لاکھ 55 ہزار 979 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین لگائے جاچکے ہیں۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 11،666 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔