ملکی سلامتی کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: امیت شاہ

تاریخ    28 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دلی//نئی دہلی میں 26جنوری کی تقریب کے دوران لال قلعے پر کسانوں کی جانب سے پرچم لہرانے اور دلی میں داخل ہونے کے بید پیدا شدہ صورتحال کے سلسلے میںوزیر داخلہ امت شاہ نے دارالحکومت میں مزید فورسز کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے احتجاجی کسانوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشتعل کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعدیہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا اور دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے ہوم سکریٹری، دہلی پولیس کے کمشنر، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اور بہت سارے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے دارالحکومت میں سیکیورٹی کی صورتحال سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔
 

تازہ ترین