تازہ ترین

جنوبی ضلع پلوامہ میں مبینہ جیش اعانت کار کا مکان سربمہر

تاریخ    25 جنوری 2021 (55 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
پولیس نے پیر کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں جیش محمد کے ایک اعانت کار کے گھر کو گذشتہ سال جنوری میں سکیورٹی فورسز پر جنگجوﺅں کے حملے سے متعلق کیس میں منسلک کیا ۔اس حملے میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ 21 جنوری 2020 کو ہوئے معرکے میں دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تھانہ کھریو میں ایف آئی آر نمبر 03/2020 درج کیا گیا تھا۔
آج جاری ایک بیان میں اونتی پورہ پولیس نے بتایا کہ زینہ ترنگ گاو¿ں کھریو کے رہائشی کی غیر منقولہ جائیداد (مکان) کوقانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تفتیش کی بنیاد پر منسلک کیا گیا۔ تاہم پولیس نے جنگجوﺅں کے مبینہ اعانت کار کی شناخت نہیں کی۔