تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس کے محض10ہزار نئے کیس

تاریخ    19 جنوری 2021 (44 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور فعال کیسز کم ہوکر دو لاکھ کے قریب رہ گئے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد دوسرے دن بھی 150 سے نیچے رہی۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10064 نئے کیسز سامنے آئے ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار ہوگئی ہے۔
اس دوران17411 مریض بازیاب ہوئے جس سے کورونا سے ٹھیک ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 28 ہزار 753 ہوگئی اور فعال کیسز کو 7484 کم ہوکر200528رہ گئے ہیں۔