تازہ ترین

ٹیٹوال میں میجر کا انتہائی اقدام

تاریخ    19 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ ٹیٹوال علاقہ میں ایک فوجی آفیسر نے انتہائی اقدام اٹھا کر خود کشی کردی۔بتایا جاتا ہے کہ ٹنگڈار میں لائن آف کنٹرول پرجوگی پوسٹ میں تعینات6جیک لائی رائفلز کے کمپنی کمانڈر میجر فیاض الحق خان نے دوران شب خود کشی کرلی۔ 29سالہ فیاض الحق خان کی لاش پر زخم تھے جو بعد میں چھم کوٹ لائی گئی اور پولیس کے حوالے کی گئی۔پولیس نے دفعہ 174کے تحت کیس درج کر کے کارروائی کی۔