تازہ ترین

سیول انتظامیہ میں پھیر بدل

۔ 6ضلع ترقیاتی کمشنر تبدیل،13افسران کی نئی تقرریاں

تاریخ    17 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
 سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے سیول ایڈمنسٹریشن میں 13اعلیٰ افسران کا پھیر بدل کردیا ہے ۔4آئی اے ایس افسران اور6ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت13 افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق قومی صحت مشن کے،مشن ڈائریکٹر بوپندر کمار کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کو تبدیل کرکے نیشنل ہیلتھ مشن کا،مشن ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شری کانت بالا صاحب کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان کے بطور تعینات کیا گیا۔احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم زئی خان کو تبدیل کرکے نا ظم صنعت و حرفت کشمیر جبکہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو کو تبدیل کرکے ناظم سیاحت کشمیر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر نثار احمد وانی ،جن کے پاس جموں کشمیر ٹورازم کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا،کو تبدیل کرکے جے کے ٹی ڈی سی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ ناظم صنعت و حرفت کشمیر محمود شاہ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر جبکہ ڈائریکٹر ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹس کشمیر مسرت الاسلام کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر رام بن تعینات کیا گیا۔ محکمہ عمومی انتظامی کی جانب سے تبادلوں سے متعلق حکم نامہ کے مطابق محکمہ خزانہ کے خصوصی سیکریٹری شمیم احمد کو اضافی طور پر جموں کشمیر فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار شوان کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹر باغبانی،منصوبہ بندی و مارکیٹنگ جموں کشمیر امام الدین کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ،جبکہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیوک کو ڈائریکٹر باغبانی،منصوبہ بندی و مارکیٹنگ کا اضافی چارج دیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر شیخ کو تبدیل کرکے محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا جبکہ انہیں عوامی مشکلات کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کو تبدیل کرکے محکمہ مال میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔