جو بائیڈن انتظامیہ میں کشمیر ی نژادسمیرا فاضلی کا تقرر

ہم سب کیلئے اعزاز اورباعث فخر،اہل خانہ کا اظہار مسرت

تاریخ    17 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//کشمیری نژاد سمیرافاضلی کے والدین اُسے ڈاکٹر بنانا چایتے تھے لیکن اُس کی کچھ اور ہی مرضی تھی۔فاضلی کی کوششیں جمعہ کو اُس وقت بارآورثابت ہوئیں جب امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن نے انہیں وایٹ ہائوس میں قومی اقتصادی کونسل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور تعینات کیا۔کونسل اقتصادی پالیسی کی تیاری میں تال میل کرکے امریکی صدر کو صلاح دیتی ہے۔فاضلی دوسری کشمیری نژاد ہے جنہیں نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتظامیہ کی ٹیم میں شامل کیا ہے۔اُس کی تقرری سے سرینگر میں اُس کے وسیع اہلخانہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ اُس کے چچا رئوف فاضلی نے بتایا کہ ہمیں اُن پر فخر ہے ۔ہر کشمیری کو اس پرفخر ہونا چاہیے کیوں کہ یہ پورے کشمیرکیلئے فخر کا لمحہ ہے ۔یہ ہم سب کیلئے ایک اعزاز ہے اور ایک بڑی خوشی کا موقعہ ہے‘‘۔رئوف فاضلی نے کہا کہ وہ کشمیرمیں پیدا نہیں ہوئی اوراس کے والدین نے 1970-71میں کشمیر چھوڑالیکن اُس کا کشمیرکے ساتھ گہراقریبی تعلق ہے ۔آخری بار وہ2007میں کشمیر آئیں۔رئوف فاضلی کو ان سے بات کرنے کا موقعہ نہیں ملا کیوں کہ اُن کی بھتیجی نئے امریکی صدرجوبائیڈن کے انتظامیہ کے ساتھ افتتاحی تقریب کی تیاریوں میں مصروف تھیں،جو بدھوار کو ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کنبے کے دیگر افراد کے ساتھ بات کی اور وہ کافی خوش ہیں۔ ایک اور قریبی رشتہ دار نے کہا کہ سمیرا کے والد ایک سرجن ہیں جبکہ والدہ پیتھالوجسٹ ہیں ،ذہین بچہ تھی اور تعلیم کے میدان میں وہ آگے آگے تھیں.۔اِس رشتہ دار نے کہا ،’’اُس کے والدین اُسے ایک ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن اُس کے کچھ اور منصوبے تھے۔اس کی رغبت عوامی خدمات کی طرف تھی۔ سمیرا فاضلی کافی سرگرم شخصیت ہیں جسے اسکینگ، تیراکی،ٹینس،اور سیروسیاحت سے محبت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمیرا کو کشمیری کھانے بہت پسند ہیں.۔دسمبر میں ایک اور کشمیری نژاد خاتون عائشہ شاہ کو وائٹ ہاوس کی ڈجٹل ایجنسی میں پارٹنرشپ منیجر کے طور تقرر کیا گیا۔اوباماانتظامیہ میں سمیرا فاضلی وائٹ ہاوس کی اکنامک کونسل میں سینئر پالیسی صلاح کارتھیں ۔سمیرا جارجیا میں اپنے خاوند اور تین بچوں کے ساتھ رہتی ہیں ۔
 

تازہ ترین