تازہ ترین

نجی اسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ کافقدان

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //وادی کے اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات نہ ہونے کے نتیجے میں مریضوں اور تیمارداروں کو سخت پریشانیوں کا سامناہے ۔ عوامی حلقوں نے ہسپتالوں کے منتظمین کو جوابدہ بنانے کیلئے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ وادی میںکووڈ ۔19کی وجہ سے جہاں اکثر سرکاری ہسپتالوں کواس وبا کے متاثرین کیلئے مختص رکھا گیا وہیں مریضوں کوپرائیویٹ ہسپتالوں یا نجی کلنکوں کا رخ کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتال ٹیکس بچانے کی غرض سے ڈیجیٹل بینکنگ پر اعتماد نہیں کرتے اور لوگوںکورقوم کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں کئی ایک مریضوں اور تیمارداروں نے بتایا کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں اس طرح کی سہولیات میسر نہیں ہیں جو بعض اوقات  پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ دریں اثناء لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں لوٹ و کھسوٹ کا بازار گرم ہے جس پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔لوگوں نے  پرائیویٹ ہسپتالوں پر نظرگزر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں سے علاج و معالجہ کے نام پر زیادہ پیسے بٹورلئے جائیں۔ عوامی حلقوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ہسپتالوں کے منتظمین کو جوابدہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔سی این ایس