تازہ ترین

۔21کلو میٹر سڑک13سال میں بھی نہ بن پائی

تحصیل خواص میں سڑک رابطوں کا برا حال،لوگ بے بس

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


محمد بشارت
کوٹرنکہ// نوشہرہ ڈویژن کی بیشتر سڑکیں بدحالی کا شکار ہونے کی وجہ سے لوگوں کیلئے درد سر بنی چکی ہیں۔موگلہ سے خواص 21کلو میٹر سڑک کا کام 2008 میں محکمہ گریف،پی ایم جی ایس وائی اور محکمہ آر اینڈ بی نے ہاتھ میں لیا تھا تاہم سڑک کو تین محکموں میں تقسیم کرنے کے باوجود بھی سڑک نہیںبن پائی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تحصیل خواص کو صدر مقام کے ساتھ جوڑنے والی واحد سڑک ہے جو عوام کیلئے مصیبت بنی  ہوئی ہے۔ مقامی سرپنچ گیان چند شرمانے بتایا کہ پٹی نالہ کے مقام پر پل نہ ہونے کی وجہ سے برسات اور برف باری کے دوران لوگ اپنی جانوں کو جوکھم میں ڈال کر دریا عبور کرتے ہیں اور برسات کے موسم میں دریا میں پانی کی مقدار اضافہ کے دوران مسافروں کو گاڑیوں میں سے اتار کے جے سی بی مشین کا سہارا لے کر دریا عبور کروایا جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تحصیل خواص کی سڑکوں کی طرف دھیان دی جائے۔