کورانا سے اموات کا سلسلہ تھم گیا،24گھنٹوں میں کوئی فوت نہیں ہوا

مزید 121متاثر،مہلوکین کی مجموعی تعداد 1912

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر // 26مارچ 2020کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ بدھ کو تھم گیا ہے۔10ماہ بعد جموں و کشمیر کے دونوں صوبے میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ابتک وائرس سے 1912افراد فوت ہوئے ہیں جن میں 712افراد جموں صوبے میں جبکہ کشمیر میں وبائی وائرس نے 1200افراد کی جان لی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وائرس کی تشخیص کیلئے 26ہزار 140تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 121افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 885ہوگئی ہے۔ ان میں 50ہزار933افراد جموں جبکہ 71ہزار 952افراد کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔  نئے 121معاملات میں سے 55جموں جبکہ 66کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 66افراد میں 35سرینگر، 8بارہمولہ، 7بڈگام، 5پلوامہ، 3کپوارہ، 0اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 5گاندربل ، 0کولگام اور 1شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 55متاثرین میں 47ضلع  جموں، 1ادھمپور، 2راجوری، 1ڈوڈہ، 3کٹھوعہ جبکہ ایک سانبہ سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے کے 4اضلاع جن میں کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
اموات تھم گئی
 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ 26مارچ کو اسوقت شروع ہوا جب حیدر پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص سکمز صورہ میں فوت ہوگیا لیکن اموات کا یہ سلسلے 12جنوری تک جاری رہنے کے بعد 13جنوری کو 10ماہ بعدپہلی مرتبہ تھم گیا ۔ جموں صوبے میں10جنوری،11جنوری اور 12جنوری کو کوئی موت نہیں ہوئی  لیکن کشمیر صوبے میں ان تاریخوں پر ایک ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا جبکہ کشمیر صوبے میں 3جنوری، 6جنوری، 7جنوری اور 9جنوری کو کوئی موت نہیں ہوئی تھی لیکن 13جنوری کو جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں کوئی موت نہیں ہوئی۔ 
  حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,22,885معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,629سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,19,344اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,912تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,200کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور712کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران بدھ کومزید174فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے77اَفراداور کشمیر صوبے کے97اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 41,64,847ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  13؍جنوری 2021؁ کی شام تک 40,41,962نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک9,73,732افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں32,891اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,629  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ36,032اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,01,268اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

تازہ ترین