مسافر بردارانڈیگو طیارہ ائر پورٹ پر برف کیساتھ ٹکرایا

تاریخ    14 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
 سرینگر// سرینگربین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی دوپہر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب 233مسافروں سے بھرا انڈیگو طیارہ سرینگر سے نئی دہلی کیلئے اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر برف سے ٹکرایا۔لیکن سبھی مسافر صحیح سلامت باہر نکالے گئے۔ائر پورٹ حکامنے بعد میں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منتقل کردیا اور اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔یہ واقعہ بعد دوپہر قریب 12بجکر 30منٹ پر پیش آیا۔ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ڈائریکٹر شرد کمار نے بتایا کہ انڈیگو طیارہ 6E2559 نئی دہلی کیلئے پرواز بھرنے ہی والا تھا اور وہ ٹیک آف کی جگہ پر موڑ کاٹنے کے دوران رن وے کے کناروں پر موجود جمی برف کیساتھ ٹکرایا۔  انہوں نے کہا کہ طیارہ کا برف میں دھنس جانے کے بعد دائیں جانب انجن میںکسی خرابی کے احتمال کے خدشے کے پیش نظر طیارے کو پرواز بھرنے سے روک دیا اور سبھی مسافروں کو نیچے اتار کر دوسرے طیارے میں نئی دہلی بھیج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ھادثہ پیش نہیں آیا ، لیکن یقینی طور پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں تیکنکی خرابی کا احتمال تھا ، لہٰذا مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔
 

تازہ ترین