جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی 178ویں بورڈ میٹنگ کا اِنعقاد

مختلف اَسامیوں کیلئے 57اُمید واروں کے انتخاب کو منظوری دی

تاریخ    13 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


جموں//جموںوکشمیر بھرتی بورڈ نے 178 ویں بورڈ میٹنگ بورڈ کے چیئرمین خالد جہانیگر کی صدارت میں منعقد کی جس میں اِلتوأ میں پڑی سفارشات ، عدالتی معاملات ، اُمیدواروں کے منتخب کی منسوخی اور مختلف اسامیوں کے لئے سلیکن لسٹ کو جاری کرنے کے معاملات پر غور و خوض ہوا۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران جن میں محمد شفیق چک ، نذیر احمد خواجہ ، پریتم لال اتری ، ہرویندر کور اور عاشق حسین للی ، کنٹرولر امتحانات ، مشیر احمد مرزا اور سیکرٹری سچن جموال شامل تھے ، شرکت کی جبکہ سپیشل سیکرٹری قانون جنگ بہادر ، ڈپٹی سیکرٹری وینے کھوسلا اور دیگر اَفسران نے بھی میٹنگ میں بورڈ کی معاونت کی۔میٹنگ میں جموں/ کشمیر کے ڈویژنل کیڈروں کے مختلف معاملات کی سفارشات کو تعطل میں رکھنے ، ڈسٹرکٹ جموںوکشمیر اور پی ایم پیکیج مائیگرنٹس ، چند اسامیوں کے لئے اِلتوا ٔمیں پڑے سلیکشن لسٹ ، متعلقہ محکموں کو ان اَسامیوں کو واپس کرنا ،مختلف عدالتی معاملات وغیرہ سے متعلق معاملات پر دوران میٹنگ غور وخوض ہوا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ مختلف اَسامیوں کے لئے 28اُمید واروں کے حق میں اِلتوأ میں رکھی گئی سفارشات کو جاری کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور ساتھ ہی 14اَسامیوں کا از سر نو اِمتحانات کو اہلیت وغیرہ معاملات کی بنیاد پر مؤخر کیا گیا۔ اِس کے علاوہ بورڈ نے لازمی اہلیت نہ رکھنے کی بنا پر 15اُمید واروں کے فارم رد کرنے کا فیصلہ لیا۔دوران میٹنگ جے کے ایس ایس بی کی مختلف نوٹیفکیش نوں اور آن لائن درخواست فارموں کو ویپ پورٹل پر ہی موصول کرنے کے لئے ویب پورٹل تیار کرنے کے لئے آن لائن نیلامی عمل کو بھی منظوری دی۔بورڈ نے مختلف مشتہر کی گئی اَسامیوں کے لئے 57اُمیدواروں کے اِنتخاب کی منظوری دی اور 13اسامیوں کو محکمہ انڈینٹنگ میں واپس کرنے کا بھی فیصلہ لیا۔مزید برآں 9 عدالتی معاملات پر بھی غور وخوض کیا گیا اور معقول فیصلے لئے گئے۔
 

تازہ ترین