تازہ ترین

ناجا ئز منافع خوری عرو ج پر | سبزیوں، پھلوں اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

تاریخ    9 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر جموںشاہراہ پانچویں روزبند رہنے کے نتیجے میںعام شہریوں کو اضافی قیمتوں پرسبزیاں اور دیگر ضروریات فروخت کرکے انہیں دو دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں عوامی سطح پرسخت ناراضگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وادی میں گذ شتہ روز کی برفبا ری کی وجہ سے پانچ روز سے بند پڑ ی جموں سرینگر شاہراہ کے نتیجے میں سبزی ، میوہ ،دودھ اور رسوئی گیس کے علاوہ راشن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شاہراہ بند ہونے کے فوراً بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر نے قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ کیا ہے۔ شہر سرینگر میں اکثر صارف سبزیوں، پھلوں اور ضرورت کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شکایت کررہے ہیں۔ شہر سرینگر کے علاوو وادی کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں نے سبزیوں اور پھلوں میں کی گئی اضافی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کیاہے اور محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے نرخ ناموں کو بالائے طاق رکھ کر از خود تمام قیمتیں مقرر کرلی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضروری غذائی اجناس میں اضافے کے ساتھ ساتھ سبزی اور میوہ فروشوں نے لوٹ مچا کر رکھ دی ہے اور من مانی قیمتوں پر سبزیوں کو فروخت کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لوگوں نے بتایا کہ پہلے تو سرینگر جموں شاہراہ مہینوں بند ہوا کرتی تھی لیکن غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی کا اسٹاک اتنی جلد بازاروں سے نایاب نہیں ہوا کرتا تھا لیکن اب تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہم یکسر اسی شاہراہ کے سہارے چھوڑ دئے گئے ہیں۔سی این ایس