تازہ ترین

سرینگر4دہائیوں سے نظر انداز: جنید متو

تاریخ    8 جنوری 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے کہا جموں و کشمیر کے چہرے ’شہر سرینگر‘ کو گزشتہ چالیس سال کے دوران نظر انداز کیا گیا ہے  جہاں 15ہزار لین کو صاف کرنے کے لئے15جے سی بی،لوڈر موجود ہیں۔شہر سرینگر میں چار روز گزر جانے کے باوجودسڑکیں صاف نہ ہونے کی شکایات پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے جمعرات کو کہا کہ 15 ہزا لین کو صاف کرنے کے لئے 15جے سی بی اور لوڈر سرینگر میں 15ہزارسڑکوں سے برف صاف کرنے کا واحد سامان ہے۔متو نے اپنے دفتر میں یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’’سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے جوانوں کو بیلچے سے برف صاف کرتے دیکھنا شرمناک ہے۔مئیرنے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ’ ایس ایم سی‘ اور دیگر2 محکموں نے سڑکوں پر موجودبرف کو صاف کیا ہے جبکہ اس سے بہتر کام ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ، میں نے میئر کی حیثیت سے یہ چارج سنبھالنے کے فورا بعد ہی ، میں نے 25 برف کلیئرنس مشینوں کی خریداری کا مطالبہ کیا ہے ، لیکن بدقسمتی سے ، میں نہیں جانتا کہ مناسب فنڈز دستیاب ہونے کے باوجود مشینیں کیوں نہیں حاصل کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مشینیں حاصل کی جاتی تو 24گھنٹوں میں ہی برف کو صاف کیاجاسکتا تھا۔