مشکوک بیگ کی وجہ سے مینڈھر پونچھ میں سراسیمگی

تاریخ    5 دسمبر 2020 (16 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع پونچھ کے مینڈھرمیں ہفتہ کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب وہاں منی سیکریٹریٹ کے نزدیک ایک لاوارث مشکوک بیگ پایا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق بیگ پر ہتھیاروں سے کراس کا نشان بنا تھا جس کے نیچے ’فخر کشمیر‘ تحریر تھا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور بیگ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کے اندر کچھ کپڑے،ذیابطیس کی ادویات،ایک بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین،اخروٹ اور مہندی کے دو پیک تھے۔
ایس ایچ او مینڈھر منظور کوہلی کے مطابق اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے اور بیگ کے مالک کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین