کشمیر میں موسم خشک لیکن درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

تاریخ    2 دسمبر 2020 (31 : 01 PM)   


یو این آئی
سری نگر// وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ 'چلہ کلان' کے آغاز سے قبل ہی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کی شدت روز افزوں زور پکڑ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے گذشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ دسمبر تک مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور اس کے بعد برف و باراں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے۔
 

تازہ ترین