تازہ ترین

۔2دسمبر کے بعد برفباری کا امکان

تاریخ    30 نومبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر//وادی میں سردی  نے ڈھیرا ڈال دیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی اس میں مزید گرواٹ آسکتی ہے البتہ کچھ دنوں کیلئے دن کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوسکتا ہے۔ سرینگر میں کل د ن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10.0ڈگری جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم 0.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ لیہہ میں منفی 5.4ڈگری رہا۔ سرمائی راجدھانی جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.1،کٹرہ میں 15.1، بٹوت میں 9.6،بانہال میں 7.2اوربھدرواہ میں 6.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ اتوار کی صبح سے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔