جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//جموں کشمیر بینک کے حصص کی قیمتوں میں سنیچروار کو20فیصد کے قریب اضافہ دیکھنے کوملا۔ممبئی استاک ایکسچینج میں جموں کشمیر بینک کے حصص کے قیمت20.52 روپے تھی جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں اس کی قیمت20.50روپے رہی۔دونوں اسٹاک ایکسچینجوں میں بینک کے حصص کل17.10روپے پربند ہوئے جبکہ سنیچروار کودونوں جگہوں پریہ18.20روپے پر کھلے۔سنیچروار شام کوممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ان میں20فیصد اضافہ ہوااور یہ20.50روپے پربند ہوئے۔کے این ایس کے مطابق دن بھر بینک کے حصص کی تجارت میں بھی اضافہ ہوااوردن بھر 2.50کروڑ حصصوں کا لین دین ہوا۔
 

تازہ ترین