ایس ایم سی میئر کا انتخاب

متو ،عمران اور اعجاز نے کاغذات نامزدگی داخل کئے

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن میئر انتخابات کی دوڑ میں سابق میئر جنید متو اور سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران کے علاوہ کانگریس امیدوار رہ گئے ہیںجبکہ25نومبر کو ہونے والے انتخابات میں انکی جیت ہار کا فیصلہ ہوگا۔ نئے میئر کو منتخب ہونے کی تیاریاں شباب پر ہیں اور امیدوار بھی کارپریٹروں کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ گزشتہ2برسوں کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کے خلاف کئی بار عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کی گئیں،جن میں اگرچہ کئی ناکام ہوئیں تاہم کئی ایک میں میئر جنید متو اور ڈپٹی میئر شیخ عمران کو اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا۔25نومبر کوہورہے انتخابات کی دوڑ میں اب تین امیدوار ہیںجن میں شیخ عمران،جنید متو اور اعجاز رسول شامل ہیں۔ایس ایم سی حکام نے بتایا کہ سنیچر کو میئر عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی،جس میں ان تینوں امیدواروں نے میئر کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 نومبر تک انتخابات سے قبل کسی بھی وقت امیدواری سے دستبرداری کا اعلان کرسکتا ہے۔ پرویز قادری 16 جون 2020 سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے قائمقام میئر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ کویڈ19 کے پیش نظر کئی بار سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئر کے انتخابات کو موخر کیا گیا۔
 

تازہ ترین