کورونا وائرس|4ماہ بعد کورونا اموات 2تک سمٹ گئیں

متوفین کی مجموعی تعداد1624،متاثرین میں 608کا اضافہ، تعداد 105984

تاریخ    22 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //پچھلے 4ماہ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد سمٹ کر 2تک آگئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیرمیں کورونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے۔ اس طرح متوفین کی مجموعی تعداد 1624 تک پہنچ گئی۔ ان میں551جموں جبکہ 1073کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 692 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 608کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ 5ہزار984ہوگئی ہے جن میں 42113جموں جبکہ 63ہزار 871کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 608معاملات میں 279کشمیر جبکہ 311جموں صوبے سے سامنے آئے ہیں۔ کشمیر کے 279معاملات میں 124سرینگر، 40بارہمولہ، 47بڈگام، 21پلوامہ، 16کپوارہ، 12اننت ناگ، 16بانڈی پورہ، 16گاندربل، 1کولگام اور 4شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 311متاثرین میں115ضلع جموں، 8 راجوری،68ادھمپور، 28ڈوڈہ، 14کٹھوعہ، 3پونچھ، 13سانبہ، 35کشتواڑ، 23رام بن اور4ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
مزید 2فوت
 جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کشمیر جبکہ ایک جموں سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والی خاتون کا تعلق ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔ بانڈی پورہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹکہ بنڈی بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 75سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو چند دن قبل صدر اسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ سنیچر کو فوت ہوگئی ‘‘۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع ادھمپور سے تھا۔ 
حکومتی بیان
 حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,05,984معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5,720سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک98,640اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,624تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,073کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور551کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سنیچر کو مزید564افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے182اَفراداور کشمیر صوبے کے 382اَفرادشامل ہیںبلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 27,83,244,ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  21نومبر 2020 کی شام تک 26,77,260نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک7,60,258افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں19,506اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔5,720  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,098اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق6,86,310اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ 
 

تازہ ترین