دنیا میں کورونا سے 5.75 کروڑ لوگ متاثر، 13.71 لاکھ کی موت

تاریخ    21 نومبر 2020 (08 : 02 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن/ریوڈی جنیرو/نئی دہلی//دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوتے ہوئے 5.75 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا سے اب تک 13.71 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پوری دنیا میں درج کئے گئے کورونا کے مجموعی معاملوں میں تقریبا 48 فیصد معاملے امریکہ، ہندوستان اور برازیل کے ہیں۔ اس وبا سے متاثر لوگوں اور اموات کی تعداد کے معاملے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب امریکہ۔ ہندوستان اور برازیل ہے۔ اس انفیکشن سے تیزی سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد کے معاملوں میں ہندوستان، برازیل اور امریکہ بالتریب پہلے، دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 190 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 57,514,482 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور13,71,583 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ اس وباسے متاثروں اور اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کے معاملے میں یہ تیسرے مقام پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 11,908,396 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 254,383 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

تازہ ترین