تازہ ترین

مغل شاہراہ پھر سے بند

پیر گلی میں پھنسے 19افراد بچالئے گئے

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
پونچھ//پیر کی گلی کے راستے شوپیان کو ضلع پونچھ سے ملانے والی مغل روڈ پر جمعرات کی رات دیر گئے ایک کمسن بچے سمیت کم از کم 19افراد پھنس گئے جنہیں فوج اورپولیس کی مدد سے بچا لیا گیاجبکہ تازہ برفباری ہونے پر شاہراہ پھر سے بند کردی گئی ہے۔ان افراد کے شدید سردی میں پھنس جانے کی اطلاع ملنے پر فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر بچائو آپریشن کیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس علاقے میں جمعرات کی شام برف باری کا آغاز ہوا جس کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ عہدیدار نے بتایا’’لیکن شام کے اواخر میں کئی گاڑیاں پیر کی گلی سے گزر رہی تھیں اور برف کی سطح میں اضافہ ہونے پر ان کا چلنا مشکل ہوگیا اور وہ پھنس گئیں ‘‘۔انہوں نے بتایا’’امدادی کارروائی شروع ہونے کے بعد 19مسافروں کو پیر گلی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا‘‘۔انہوں نے بتایا کہ نکالے گئے تمام افراد کوفوج اور پولیس کے ذریعہ کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ایک عہدیدار نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ پیر کی گلی کے قریب شدید برف باری کے باعث مغل روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔