سرینگر اور جموں میں ڈیجٹل ٹیکسیوں کی شروعات

خواہشمندکمپنیوں سے قانونی شراکت داری کے تحت درخواستیں طلب

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں کشمیرمیں ڈجٹل ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مکانات وشہری ترقی وٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری، جموں اورکشمیرکے صوبائی کمشنر ،جموں اور سرینگر کے ڈپٹی کمشنراورآرٹی اوجموں شریک تھے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹنگ کو بتایا کہ کوئی بھی کمپنی ،کمپنیرایکٹ کے تحت جوپارٹنرشپ قانون کے تحت رجسٹر ہو،اس کیلئے درخواست دے سکتی ہے،تاہم محکمہ جموں کشمیرکے  آئی ٹی پیشہ وروں کی رجسٹرڈ کمپنی/فرم کو ترجیح دے گا۔مشتہرقواعدکے تحت درخواست دہندوں کیلئے لازمی ہے کہ انہیں تین سال کاتجربہ ہو،ان کے پاس مستندجی ایس ٹی اور پین کے علاوہ کم سے کم 50ٹیکسیاں/آٹو ہوں ،چوبیسوں گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم یا ویب پورٹل یا موبائیل ایپ ہو۔اس  کے علاوہ رجسٹرڈ دفتر اور آڈٹ شدہ مالی بیانات ہو۔ ا س سلسلے میں منظور کی گئی لائسنس کی معیاد پانچ سال ہوگی ،جو قواعدکی خلاف ورزی کی بنا پرمجازحاکم کبھی بھی منسوخ کرسکتا ہے۔

تازہ ترین