تازہ ترین

منشیات مخالف مہم | کولگام میں شراب کی24 اور کوڈین کی8 بوتلیں برآمد،2افرادگرفتار

تاریخ    11 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کولگام پولیس نے منشیات مخالف مہم میں ایک سنٹرو کار میں سوار 2افرادکو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے شراب کی24 بوتلیںاور 8کوڈین بوتلیںبرآمد کیں۔ ایس ایچ او کولگام نے قصبے میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک سنٹرو کار زیر نمبرCH03Q-4570 کو روک کراس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران کار سے 24 بوتلیں شراب اور 8کوڈین بوتلیںبرآمد کی گئیں ۔سنٹر میں سوار افراد کی شناخت رمیض افضل گنائی عرف شانو ساکن کولگام اور جاوید احمد لون ساکن پحلوکے بطور ہوئی ہے۔ کولگام تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر202/2020 درج کرلیا ہے۔جے کے این ایس