تازہ ترین

سرینگر متواترطور پر پہلے نمبر پر | 8ماہ کے دوران20574افراد متاثر

تاریخ    10 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //پچھلے8ماہ کے دوران کشمیر صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے59890متاثرین میں20574افراد سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اسطرح سرینگر شہر کورونا وائرس معاملات میں مسلسل پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ 16مارچ کو خانیار سے تعلق رکھنے والی ایک معمرخاتون کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 8ماہ کے عرصے کے دوران شہر میںوائرس کا پھیلائو تیزی سے جاری ہے اور شہر میں ابتک وائرس381افراد کو نگل چکا ہے۔ سرینگر شہر میں وائرس سے متاثر ہونے والے 20574افراد میں 1457افراد کورونا وائرس سے متاثرہ چین، اٹلی، امریکہ، ایران، سعودی عرب ، انڈونیشیا ، ملیشیا ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک  کے علاوہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ سرینگر شہر میں 18861افراد مقامی سطح پر ان متاثرین کے رابطے میں آئے جن میں ابھی بھی 1373افراد زیر علاج ہیں جبکہ 18766افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔