تازہ ترین

شادی سے ایک روز قبل دلہن فوت

سلطان محلہ سعدہ کدل میں صف ماتم

تاریخ    6 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//سعدہ کدل میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب سلطان محلہ میں شادی سے ایک روز قبل دلہن کی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔سلطان محلہ سعدہ کدل میں 29 سالہ شہنازہ کی شادی کے سلسلے میں افراد خانہ اور رشتہ دار شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے اورگھر میں خوشیوں کا ماحول تھا کہ اچانک خوشیاں ماتم میںتبدیل ہوئیں۔بتایا جاتا ہے کہ گھر کے سبھی افراد اور رشتہ دارشادی کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اس دوران دلہن اچانک غش کھاکر گرپڑی جب تک افراد خانہ کچھ سمجھ پاتے تب تک دلہن کی سانسیں رک چکی تھیں ۔گھر والوں کے مطابق حرکت قلب بند ہونے سے دلہن کی موت واقع ہوئی ۔افراد خانہ پر قیامت چکی ہے جو رشتہ دار شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے ان کو جنازے میں شرکت کرنی پڑی ۔جنازے میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔اس المناک واقعہ پر علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔واضع رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے کافی موتیں واقع ہوچکی ہیں جن میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔