تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    5 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


ڈوڈہ میں 10 نئے کیس، 1 کی موت، 12 مریض صحتیاب 

ڈوڈہ //اشتیاق ملک //ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 10 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران بارہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ڈوڈہ ضلع سے بدھ کو دس افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ایک معمر شہری کی موت ہوئی ہے اور اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس مہلوکین کی مجموعی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ اس دوران بارہ مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ضلع میں شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 2554 و فعال کیسوں کی تعداد 78 پہنچ گئی ہے۔
 
 

۔7,85,583درماندہ شہری واپس لائے گئے 

جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے  7,85,583شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا  رہ کر یوٹی واپس لایا۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے937مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اَب تک بیرون یوٹی درماندہ 7,85,583شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا۔تفصیلات کے مطابق 03 نومبر 2020ء سے 04 نومبر 2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے   6,575 درماندہ مسافریوٹی میں داخل ہوئے۔اَب تک 134ریل گاڑیوں میں یوٹی کے مختلف اَضلاع سے تعلق رکھنے والے 124,596درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اُودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔
 
 

تکیہ خورہامہ لولاب کی بستی پینے کے پانی سے محروم

 
اشرف چراغ 
 
کپوارہ//لولاب وادی کے تکیہ خورہامہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگو ں کو سر دی کے ان ایام میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ کے وارڈ نمبر 1میں پینے کے پانی سپلائی کرنے والی پایپیں زنگ آلو دہ ہو چکی ہیں۔ بستی پینے کے صاف پانی سے اکثر و بیشتر محروم رہتی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا کہ ایک ماہ قبل انہو ں نے بازار سے پلاسٹک کی پایپیں خرید کرلائیں اور پینے کا پانی حاصل کیا تاہم اب موسم سرما آنے والا ہے اور درجہ حرارت میں کمی کہ وجہ سے ان پلاسٹک پایپوں میں پانی جم جائے گا اورنتیجے کے طور پریہ بستی دوبارہ پینے کے پانی سے محروم ہو جائے گی ۔مقامی لوگو ں نے جل شکتی محکمہ سے مطالبہ کیا کہ زیر زمین پایپیں جلد نصب کی جائیں ۔ ایگزیکٹیوانجینئر جل شکتی محکمہ کپوارہ فاروق سلطان پوری نے بتا یا کہ آج تک لوگو ں نے یہ معاملہ ان کی نو ٹس میں نہیں لایا اور وہ اپنے فیلڈ عملہ سے رپورٹ طلب کریں گے اورمسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 
 
 

ملپورہ تجن سڑک کی حالت ناگفتہ بہ 

 سرینگر// اننت ناگ اور شوپیان اضلاع کو پلوامہ کے راستے ضلع بڈگام اور سرینگر سے ملانے والی سڑک ککورنگ سرائے سے ملپورہ اور ڈھلون تک جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تجن کے ماسٹر عبدلرشید نے بتایا کہ یہ سڑک آج قدیم دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آ راینڈ بی ڈیوژن پلوامہ اور چاڈورہ کے متعلقہ افسروں نے گزشتہ چار سال کے دوران کئی مرحلوں پر اس کی پیمائش کرکے منصوبے مرتب کرلئے لیکن آج تک اس سڑک کی مرمت نہیں ہوسکی ،میکڈامائزشن تو دور کی بات ہے۔ درایں اثناء  فلاح وبہبود کمیٹی تیلہ سرہ نے اس سلسلے میں صوبائی کمشنر کشمیر اور ایس ڈی ایم چاڈورہ سے دوبارہ اپیل کی کہ وہ ذاتی مداخلت کریں۔
 
 

ہاشمی روحانی مرکز دیوبند کے سرپرست اعلیٰ مولانا حسن الہاشمی فوت

سرینگر//ہاشمی روحانی مرکز دیوبند کے سرپرست اعلیٰ اور چیف ایڈیٹر ماہنامہ طلسماتی دنیا مولانا حسن الہاشمی بدھ کو شام دیر گئے مقامی ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔موصوف روحانی سلسلے کے حوالے سے متعدد کتابو ں کے مصنف تھے۔ہندوپاک اور عرب ممالک میں اُن کے ہزاروں شاگرد اپنے استاد کے فوت ہونے کی خبر سن کر سوگوار ہیں۔سکمز کے شعبہ عوامی رابطہ عامہ میں تعینات موصوف کے ایک شاگرد اکرم الحسن نے موصوف کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ روحانی تحریک سے وابستہ مولانا مرحوم کے ہزاروں شاگرآج افسردہ ہیں۔
 
 

آرینز کالج میں ’کڑواچوتھ ‘جوش و خروش سے منایا گیا

سرینگر//ہندوستانی تہواروں کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے آرینز کالج راج پورہ چندی گڑھ میںکڑوا چوتھ کو جوش کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پرکئی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ کالج عملہ نے جوش و خروش سے سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ان تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس دن کو مزید خصوصی بنانے کے لئے تمام خواتین عملے نے گیت گائے اور رقص کیا۔ اس دن تمام خواتین ماسک پہنتی تھیں اور معاشرتی دوری کا خیال رکھا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آرینز گروپ نے تمام عملے کو مبارکباد پیش کی اور تحائف تقسیم کئے۔
 

کپوارہ جرنلسٹس اینڈ رایٹرس ایسوسی ایشن

سیاسی و سماجی تنظیموں کی مبارک باد 

اشرف چراغ 
کپوارہ // کپوارہ میں صحافیو ں اور قلمکارو ں کی ایسوسی ایشن کی تشکیل نو پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، نو منتخب ممبران کو مبارک بادپیش کی ہے ۔پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون ،نیشنل کانفرنس کے میر سیف اللہ ،چودھری محمد رمضان ،قیصر جمشید لون ،کانگریس کے ضلع صدر کپوارہ حاجی فاروق احمد میر ،پیپلز ڈیمو کریٹک اور راجیہ سبھا ممبر میر فیا ض احمد ،کرناہ سے اپنی پارٹی کے لیڈر راجہ منظور ،معروف قلم کار وسیول سوسائٹی کرناہ کے چیئرمین پیر زاہ ایس ڈی قریشی ،سکالر اور دانشور اطہر غنی بیگ کے علاوہ جوئے ادب کاجی ناگ ،کلچر ل ٹرسٹ کپوارہ ،سول سوسائٹی کپوارہ اور دیگر انجمنو ں نے صحافیو ں او ر قلمکارو ں کی ایسو سی ایشن کپوارہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کپوارہ ضلع میں اپنے نوعیت کی پہلی ایسو سی ایشن بن گئی ہے جس میں صحافیو ں کے علاوہ قلمکار وں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔معلوم رہے کہ منگل کو کپوارہ میں صحافیو ں اور قلمکارو کی ایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے اس کیلئے کرناہ میں بھی ایک الیکشن بوتھ قائم کیا گیا تھا ۔اس انتخاب میں فیاض حمید کو صدر ،امین مسعودی نائب صدر ،بٹ ابرار جنرل سیکرٹری اور عاشق حسین سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔
 
 

عبدالمجید پڈراپنی پارٹی کے ضلع صدر کولگام نامزد

سرینگر//اپنی پارٹی نے پارٹی کے چیف کارڈی نیٹر عبدالمجید پڈر کو ضلع صدر کولگام کا اضافی چارج بھی دیا ہے۔اُن کی نامزدگی کا اعلان صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری سے منظوری کے بعد کیاگیا۔وہ پارٹی چیف کارڈی نیٹر عہدے پر بھی فائض رہیں گے۔