تازہ ترین

انتخابات کے بیچ وائٹ ہاوس کے نزدیک ٹرمپ مخالف ریلی

تاریخ    4 نومبر 2020 (12 : 01 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن // امریکہ میں جاری صدارتی انتخابات کے درمیان ڈونالڈ ٹرمپ کے مخالفین نے وائٹ ہاوس کے قریب ریلی منعقد ہوئی ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹرلئے ہوئے تھے اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین نے کچھ وقت تک سڑک بھی جام کردی ۔
پولیس کو اس احتجاج کا پہلے ہی اندازہ تھا لہذا اس نے 29 اکتوبر کو ٹریفک الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر 12 بجے سے بدھ کی رات 11.59بجے تک سڑک پارکنگ بند رہے گی۔ پولیس نے ریلیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہورہے ہیں جس میں ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے مابین سخت مقابلہ ہے۔