تازہ ترین

سونہ مرگ کی بستی4روز سے اندھیرے میں | خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کا مطالبہ

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


غلام بنی رینہ
کنگن // سونہ مرگ کی بستی گزشتہ چار روز سے گھپ اندھیرے میں ہے کیونکہ بستی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے میں محکمہ لیت ولعل کا مظاہر ہ کر رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،مقامی بستی کا 100کے وی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بستی گھپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن محکمہ کی طرف سے اس کی مرمت کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کو جلد مرمت کرکے مقامی بستی میں نصب کیا جائے کہ لوگوں کو شدید سردی کے ان ایام میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔