تازہ ترین

افغان جیل کے اندر ہنگامہ آرائی، 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی

تاریخ    30 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ہرات//افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں جیل کے اندر جھڑپوں کے نتیجے میں 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ قیدیوں نے بیرک کو آگ بھی لگادی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق جیل کے ایک بلاک میں قیدیوں نے رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں جس کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے جیسے ہی آپریشن شروع کیا قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم اب جیل کے حالات قابو میں ہیں۔
 

تازہ ترین