جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی لوٹ کی اجازت نہیں دیں گے: محبوبہ

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (46 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ وہ کسی کو بھی جموں کشمیر کے وسائل اور زمین کی ”لوٹ“ کی اجازت نہیں دیں گی۔
انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا”ہم خاموش رہنے کے بجائے کسی کو بھی ہماری زمین اور وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے“۔
محبوبہ نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ اُسے کشمیری عوام نہیں بلکہ یہاں کے وسائل پیارے ہیں۔
انہوں نے مرکز کو متنبہ کرتے ہوئے کہا”ہم صرف ٹویٹر سیاست دان نہیں، آج آپ نے ہمیں طاقت کے بل پر روک لیا لیکن اگلی بار ایسا نہیں ہوگا“۔
انہوں نے کہاکہ مرکز آئے دنوں نئے احکامات صادر کرکے جموں کشمیر کے لوگوں پر دباو ڈال رہی ہے۔محبوبہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا”اگر اُن کے پاس اتنی ہی طاقت ہے تو وہ چین کو لداخ میں بھارتی سر زمین سے کیوں نہیں نکالتے۔وہ چین کے سامنے بے بس ہوجاتے ہیں“۔
محبوبہ نے کہا ” مرکز دفعہ370کو جموں کشمیر سے باہر پیچ رہی ہے۔ جب مرکز سے لوگ نوکریاں اور کھانا مانگتے ہیں تو وہ اُنہیں جموں کشمیر میں زمینیں خریدنے کیلئے کہتے ہیں“۔محبوبہ کا کہنا تھا کہ لداخ کے لوگ بھی خوش نہیں ہیں۔
 

تازہ ترین