بہار انتخابات کا پہلا مرحلہ، 71 اسمبلی نشستوں کیلئے ووٹنگ کا آغاز

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (01 : 11 AM)   


یو این آئی
پٹنہ//بہار میں پہلے مرحلے میں اسمبلی کی 71 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ بدھ کی صبح 7 بجے سے شروع ہوگئی۔
 ریاستی الیکشن آفس کے مطابق ان 71 اسمبلی حلقوں میں 31380 پولنگ بوتھوں پر صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔
 کورونا دور میں ملک کے پہلے بڑے انتخابات میں رائے دہندگان اور انتخابی کارکنوں کے کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے وسیع تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ 
تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سینی ٹائزر ، دستانے اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے تمام ووٹرز کے ٹمپریچر کی اسکیننگ کی جارہی ہے۔
 

تازہ ترین