تازہ ترین

سرینگر کے مضافات میں فورسز آپریشن کے دوران 2جنگجو جاں بحق

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (22 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سرینگر کے مضافات میں واقع ماچھوا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے دو جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا۔یہ علاقہ ضلع بڈگام میں پڑتا ہے۔
ماچھوا علاقے میں گذشتہ شام دیر گئے فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔
علاقے میںرات بھر وقفے وقفے سے گولیاں چلنے کا سلسلہ جاری رہا تاہم علی الصبح جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن میں شدت لائی گئی جس کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بھی دو جنگجوﺅں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدہ جنگجوﺅں کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
 

تازہ ترین