امریکی وزیر خارجہ اور دفاع کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے میٹنگ

تاریخ    27 اکتوبر 2020 (33 : 03 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کو یہاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کی اورحکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجوں پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔
ہندوستان امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساو¿تھ بلاک پہنچے جہان ڈوول نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو ’بےحد تخلیقی‘ قرار دیتے ہوئے یہاں بتایا کہ سلامتی ،استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بحث ہوئی۔
قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقی لداخ میں ایکچوو¿ل لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1962 کے بعد سب سے سنجیدہ فوجی تناو¿ہے۔
 

تازہ ترین