زمین کا قانون نوٹیفائی، اب جموں کشمیر اور لداخ میں کوئی بھی غیر مقامی شہری زمین خرید سکتا ہے

تاریخ    27 اکتوبر 2020 (56 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//مرکزی سرکار نے منگل کے کوزمین سے متعلق قانون کو نوٹیفائی کردیااور اب مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ میں کوئی بھی غیر مقامی شہری زمین خرید سکتا ہے۔تاہم اس میں ذرعی زمین شامل نہیں ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں جاری حکمنامے کو ’مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ ری آرگنازیشن 2020‘کے نام سے موسوم کیا جائے گا ۔یہ اس سلسلے میں پاس کئے گئے قوانین کا تیسرا حکمنامہ ہے۔
بیان کے مطابق اس حکمنامہ کو فوری طور پر نافذ العمل سمجھا جانا چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ اگست2019میں جموں کشمیر کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنانے اور اس کو تقسیم کرنے کے بعد سے اس کے اندر مرکزی قوانین نافذ کرنے کا عمل جاری ہے۔
 

تازہ ترین